بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
موبائل ورلڈ کانگریس 2025 دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی نمائش ہے جس میں مختلف ممالک کے وفود، کمپنیز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں مستقبل کے ڈیجیٹل رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان میں پی ٹی اے

پڑھیں:

حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ

سٹی 42:وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پانچ ہزار اور دس ہزار امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیجیٹل ویلٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔

 حکومتی امدادی پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔

امدادی رقوم حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی بینظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، اگر ان دونوں سکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

  کینیڈا پر ٹرمپ کے حملے،  الیکشن سے پہلے داخلی سیاست میں بہت بڑی تبدیلیوں کا اشارہ ملنے لگا

 شہریوں کو سکیم کے لیے رجسٹریشن کو چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجنا ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل ترقی کیلئے سازگار ریگیولیٹری ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین پی ٹی اے
  • اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے،چیئرمین پی ٹی اے
  • میزان بینک اور پیونیزکے درمیان معاہدہ
  • کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، شبیر شاہ
  • 5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مریم نواز
  • 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مریم نواز
  • حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ
  • چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کےفروغ کےپر تبادلہ خیال
  • ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی