پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔
فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے میرا نام سٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل جاوید
پڑھیں:
فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید —فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔
عدالت نے فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے، فیصل جاوید کو عمرہ کرنے دیں، واپس یہی پر آئیں گے۔
ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں آرڈر شیٹ فراہم کی جائے تو ایئر پورٹ پر دے دیں گے۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آج ہی اس میں آرڈر کر دیتے ہیں، کاپی آپ کو مل جائے گی۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔