قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔

جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔

پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوگئے تھے بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کردیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید بال ٹیم

پڑھیں:

عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن کامیابی کےلیے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگادیا گیا ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی محسوس کی، اس لیے شاداب خان کو شامل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم اے بی اے ٹرمپ کا “ٹیرف میجک ” امریکہ کو دوبارہ دیوالیہ کر سکتا ہے
  • قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔
  • “امریکہ فرسٹ”  پالیسی کے منفی اثرات امریکہ – یورپ تعلقات پر مرتب ہو رہے ہیں، چینی میڈیا
  • چین کے “5فیصد ” معاشی شرح نمو کے ہدف کا وزن بھاری ہے، چینی میڈیا
  • سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا
  • ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید
  • نام نہاد “پاناما نہر پر چین کا کنٹرول” ایک سفید جھوٹ ہے، چینی وزارت خارجہ
  • عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی
  • “کبھی نہیں چاہتا میرا بیٹا کرکٹر بنے”