فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  عدالت نے میرا نام سٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہائیکورٹ نے فیصل جاوید مجھے عمرہ کی اجازت

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کاحکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت دے دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔

عدالت نے کہا ہک وفافی حکومت کے اور کیسز ہیں تو اس کی رپورٹ بھی جمع کروائیں۔ اسپشل پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہم جواب جمع کردیں گے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا ہم نے کل آپ کو ضمانت دی ہے اس کیس میں بھی وہی تاریخ دیتے ہیں۔ آپ عمرے کے لیے جائیں آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے فیصل جاوید کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلئےجانے سے روک لیا گیا
  • مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی، فیصل جاوید
  • پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ
  • فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے جانے سے روک لیا گیا
  • پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا
  • پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کاحکم
  • فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب
  • آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے: سینیٹر فیصل جاوید