گزشتہ سال میں پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی: رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، دہشت گرد حملوں میں اموات کی تعداد 1081 تک پہنچ گئیں۔انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024 میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔

ملک میں 2023 میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے جو 2024 میں بڑھ کر 1099 تک جا پہنچے، دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1081 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ سال ٹی ٹی پی نے 482 حملے کیے جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے جو 2023 کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردوں کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں مل گئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ کے مطابق بلوچ عسکریت پسند گروہوں کے حملے 116 سے بڑھ کر 504 ہو گئے، جبکہ ان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بھی چار گنا بڑھ کر 388 ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد شدت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنا اور سکیورٹی کو مستحکم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں گزشتہ سال

پڑھیں:

امریکا نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا

اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے حوثیوں سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
  • دہشتگردی کا شکار پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر
  • عالمی دہشتگردی انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر
  • پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا
  • برطانیہ، شہریت کی درخواست دینے والے امریکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • امریکا نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ
  • فروری میں مہنگائی بڑھنے کی شرح حکومتی تحمینوں سے بھی کم ہوگئی : ادارہ شماریات 
  • اسرائیل، بس اڈے پر چاقو حملے میں ایک یہودی ہلاک، 4 شدید زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ