سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

یو اے ای کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی کا پاکستان کے اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی یادداشت کا تبادلہ


فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل ترقی کیلئے سازگار ریگیولیٹری ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین پی ٹی اے
  • یو اے ای کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی کا پاکستان کے اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی یادداشت کا تبادلہ
  • آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ، کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال
  • اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے،چیئرمین پی ٹی اے
  • وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کےفروغ کےپر تبادلہ خیال
  • چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی اسٹار لنک کی ٹیم سے ملاقات
  • برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈپور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • اویس لغاری سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال