فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، عملے نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن محمد یاسین نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا جس میں کونسلر شبیر اور متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ بھی شامل ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگانے سے 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: درخشاں میں بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک کے لاکر سے شہری کا 10 کروڑ روپے مالیت کی جیولری اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔

شہری نے 6 فروری کو لاکر استعمال کیا جب 19 فروری کو دوبارہ بینک پہنچا تو لاکر کا بکس ہی مکمل طور پر غائب تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ جولائی 2010ء سے لاکر آپریٹ کررہا ہے اور اب تک مختلف وقتوں میں ڈائمنڈ سیٹ، گولڈ سیٹ، برانڈڈ گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی لاکر میں رکھتا رہا ہے۔

آخری مرتبہ 6 فروری کو لاکر میں سامان رکھا تھا اس کے بعد جب 19 فروری کو پہنچے تو لاکر میں سامان سے بھرا بکس مکمل طور پر غائب تھا۔

انہوں نے فوری طور پر بینک کے عملے کو آگاہ کیا جب تلاش شروع کی گئی تو زیورات کے خالی پاؤچز بینک کی چھت کی فالزسیلنگ سے ملے۔

متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے، اس کے ساتھ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھ دیے ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے واقعے کی تمام تر تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ بینک کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تحقیقات کے دوران اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عید سے قبل لیاری گینگ وار کارندوں کی بھتہ خوری ،وارداتیں شروع
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی؛ عید سے قبل لیاری گینگ وار کارندوں کی بھتہ خوری  اور دیگر وارداتیں شروع
  • لاہور: مبینہ طور پر زیادتی کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج
  • پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین پر اینٹی ریپ مقدمہ درج
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: درخشاں میں بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج
  • کراچی، گارڈن میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے
  • شہری کی مبینہ غیرقانونی حراست کیس ؛ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم