پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے میں ہیں۔

اعلیٰ پارٹی عہدیدار نے بتایا کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، تاہم علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر پرامید ضرور ہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے براہِ راست ملاقاتیں نہیں ہیں تاہم دونوں لیڈروں کی کاوشیں جاری ہیں، اور بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کی رہائی کے لیے پرامید ہوں اور اس کے لیے ہر سطح پر کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور میں ملاقات بھی ہوئی تھی، تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اس ملاقات میں سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی ڈیل ہونے والی ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنے تعلقات استعمال کررہے ہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے باہر لایا جا سکے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ انکشاف بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پس پردہ رابطے پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ انکشاف بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی علی امین گنڈاپور وی نیوز عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ سے پی ٹی آئی کے

پڑھیں:

آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری
  • عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی
  • عمران کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے  
  • خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • ہماری پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی، چیئرمین پی ٹی آئی
  • پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
  • آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر