ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر و دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر شامل ہیں۔

طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوذب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس ان افراد سے پوچھ گچھ کیلئے کافی شواہد موجود ہیں۔ جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی۔ ان تمام افراد کو بذریعہ  نوٹس آج دوپہر12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر جے ا ئی ٹی افراد کو کے مزید طلبی کے

پڑھیں:

ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش

ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، ر ئو ف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 15 ارکان کو طلب کیا تھا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔

تمام افراد کو نوٹس کے ذریعے آج دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کریگی۔ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی کا مقصد ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام ،پی ٹی آئی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ،جن افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ان کے نام سامنے آ گئے
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا :جے آئی ٹی نے 10 پی ٹی آئی ارکان کوطلب کرلیا، بڑے نام شامل
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل