وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اس میں جواب کس سے طلب کریں؟ وکیل نے جواب دیا کہ اس میں وفاقی، صوبائی حکومت، اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔ عدالت نے وفاقی، صوبائی حکومت، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں سیکیورٹی صوبائی حکومت

پڑھیں:

دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کی صورتحال سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا، ترجمان جی بی حکومت

فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کی عوام نے ملک کیلئے لازوال قربانی دی ہے، یہاں کے مکینوں نے ملک کو روشن کرنے کیلئے اپنی شناخت اور قبروں تک قربان کیا ہے، خوش آئند پہلو یہ ہے کہ علمائے کرام کی سنجیدہ قیادت تحریک کو لیڈ کر رہی، ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور اسکی کابینہ نے ہر قدم ہر موڑ پر متاثرین دیامر ڈیم کے حقوق کا دفاع کیا ہے، وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد بھی متاثرین ڈیم کے کاغذی امور میں معاونت کرنا تھا اور خوشخبری یہ ہے کہ صوبائی سطح کی کمیٹی نے " حقوق دو ڈیم بناؤ " تحریک کے روح رواں کی جانب سے پیش کردہ 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مفصل سفارشات کو ڈرافٹ کی شکل دے کر متاثرین کے قابل عمل نکات کو موثر انداز میں وفاقی وزارتی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کیا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت چلاس میں پیدا ہونے والی صورت حال کی تفصیل سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو آگاہ کر چکی ہے، امید ہے متاثرین دیامر ڈیم کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے قابل عمل نکات پر متاثرین کی امنگوں کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • عافیہ کیس: امریکہ سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کر دیا: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کی صورتحال سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا، ترجمان جی بی حکومت
  • معاہدے کے بغیر قیدی امریکہ کے حوالے کیسے ہوا، عدالت کا استفسار
  • خیبرپختونخوا میں امن کی خراب صورتِحال پر فریقین سے جواب طلب
  • ارشد شریف کیس: حکومت کینیا میں صحافی کی فیملی کو کیوں سپورٹ نہیں کررہی؟ عدالت حکومتی وکیل پر برہم
  • پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے پر وفاق سے جواب طلب
  • ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی