بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے کوشیشں کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں ہوئیں،
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی رہائی کےلیے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی رہائی

پڑھیں:

انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روک رکھا ہے۔
 

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن  کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت ڈاکیو منٹ فائل ہو جائیں تو 7دن میں سرٹیفکیٹ ایشو کریں جب کہ آج ایک سال پورا ہوگیا،  پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ ہمارے بعد انٹراپارٹی  الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے کیس 8اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹے ہے کہ فائنل آرڈر نہ دیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف
  • عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی
  • عمران کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے  
  • خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • ہماری پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی، چیئرمین پی ٹی آئی
  • پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر