2025-02-06@19:10:09 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«الیکشن کمشنر کا کردار»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ شبلی فراز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔  لاہور میں ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1879418574479163722  اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب ’آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے تحت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن...
    اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر   قائد خزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز  نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔ شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔   چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پس منظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو  بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل  تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف  اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کیلئے کسی شخص کا ہائیکورٹ کا جج ہونا لازمی ہے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق زاہد محمود ہائیکورٹ کے جج نہیں رہے،استدعا ہے کہ جسٹس (ر)زاہد محمود کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی  کا خواجہ حارث سے استفسار عدالت نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو...
    مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا سی نظیر احسن گیلانی سے ممبر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر، الیکشن کمیٹی نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے عزم کے ساتھ تمام دوستوں کو ساتھ لیکر پریس کلب کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا۔ نومنتخب صدر اسماعیل عمر کا اظہار خیال۔ الیکشن کمیٹی نے گوادر پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم بی سالک نے گوادر پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کے صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر احمد ، جنرل سیکرٹری سہیل محمود ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد اور خازن شئے حق بلوچ کو نوٹیفکیشن حوالے کرکے پریس کلب کی ذمہ داریاں ان کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر الیکشن...
    اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، پی بی 45 کے ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو اصلی فارم 45 طلب کرلیے، درخواست گزار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت 16 جنوری کو کرے گا۔
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے الزامات بے بنیاد، پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی، الیکشن کمیشن گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلیے، الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے گئے،  اس میں کہا گیا کہ درخواست گذار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گذار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگھوٹوں کے نشانات واضح ہیں، درخواست گذار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51سیالکوٹ سے کامیاب (ن) لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
    صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔ کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ الگ الگ ریاستوں کی صورتحال کے حساب سے کانگریس ہو یا علاقائی پارٹیاں ہوں وہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے یا الگ الگ ہوکر لڑنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی الیکشن 2024ء میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے ارادے سے بنایا گیا "انڈیا الائنس" کیا ختم ہوچکا ہے۔ یہ سوال اس وقت عوام کی طرف سے بھی پوچھا جا رہا ہے کیونکہ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کے بعد کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ الائنس صرف پارلیمانی الیکشن تک ہی تھا۔ انڈیا الائنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب...
    الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی  کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی ہے  ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے  دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس میں کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیاسیف اللّٰہ ابڑو نے ٹیکس گوشواروں میں اصل زرعی آمدنی کو پوشیدہ رکھا، کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے غیر واضح رسیدیں جمع کروائیں۔ ریفرنس میں کہا...