پاکستان تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس کی سماعت 11فروری کومقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر11 فروری کو سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی، جنید اکبرپی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔
اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔