چیف الیکشن کمشنر کب تک کام جاری رکھ سکیں گے؟ وزیر قانون کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔

چند روز قبل، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد از جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر کام جاری

پڑھیں:

کندھکوٹ: ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے ضلع کے تعلیمی اداروں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ستار سردار نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ’’ووٹ کی اہمیت‘‘ پر لیکچر دیا اور پروگرام میں معزز شرکاء نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر وہ شہری جس کی عمر 18 سال سے زائد ہو اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو ووٹ ڈالنے کا اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے کم ہے، ووٹ کی رجسٹریشن میں مکمل تعاون کریں، اپنے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کی ووٹر رجسٹریشن چیک کریں، اگر ان کا ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہے تو اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء، طلباء کو الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری، ووٹ کی اہمیت، ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے بارے میں آگاہ کیا اور سیاسی عمل، نوجوانوں کے کردار اور ذمہ داری پر خصوصی زور دیا۔ الیکشن کمشنر کشمور نے اپنے لیکچر کے اختتام پر طلباء کے سوالات کے جوابات دیے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی وکالت سے متعلق شیر افضل مروت کا دعویٰ غلط ثابت، عدالتی حکمنامہ سامنے آگیا
  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کب تک کام جاری رکھ سکیں گے؟  
  • چیف الیکشن کمشنر کب تک کام جاری رکھ سکیں گے؟ وزیر قانون کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی سے لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین، چوکیدار سے متعلق بیان بھی سامنے آگیا
  • چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ ہفتے کو، وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر مشاورت نہ ہوئی
  • سکندر سلطان راجہ کا آج آخری دن ، نئے چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
  • کندھکوٹ: ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار
  • ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل، آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائیگا،عمرایوب
  • ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل؛ آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائیگا،عمرایوب