اسلام آباد / پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے ‘ حکمراں کچھ بھی کر لیں عوام باہرنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق
وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی مولانا صاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سڑکوں کی سیاست کی، جلاؤ گھیراؤ ہی ان کی سیاست ہے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی صوابی میں بالکل احتجاج کرے، احتجاج کا حق ہے لیکن پر امن احتجاج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں عالمی ایونٹس ہیں، پاکستان نیوزی لینڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہے، لوگوں کو باہر نکالنا پی ٹی آئی کا سر درد بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی بے شک سڑکوں پر جائے اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فی الحال کسی نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہم نے ایک سال میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، پاکستان دوبارہ اڑان کے لیے تیار ہے، حکومت نے مثبت اقدام اٹھائے، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایم این ایز، ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ کچھ بھی کر لیں، 8 فروری کو عوام باہرنکلیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی کے حکم پر 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا، کوئٹہ میں ایک ماہ میں ہمارے دفتر پر تیسری دفعہ چھاپہ مارا گیا، چھاپوں، گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کے ذریعے ملک میں نفرتیں بڑھائی جا رہی ہیں، آج نہیں توکل ان کوجواب دینا پڑے گا، ظلم اور جبر پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت جنوری 2025 کو ختم ہو گئی، وزیراعظم نے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانی ہے، پی ٹی آئی نے ذمہ داری پوری کی وزیراعظم سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مایوس کن رہا ہے، الیکشن کمیشن کی آزادی انتہائی اہم اور ضروری ہے، بانی پی ٹی ا?ئی مائنس ون فارمولے کے لئے الیکشن کا استعمال کیا گیا۔
پی ٹی آئی

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ پی ٹی ا ئی انہوں نے کہا کہ لاہور میں فروری کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 8 فروری کا لاہور جلسہ، عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کی دے ہوئی ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ساتھ ملاقات ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دےرہی، انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر رہی ہے ہم اب اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سمیت دیگر پروگراموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
  • لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کا لاہور جلسہ، عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی
  • پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پُرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی، مشیر وزیراعظم
  •  عالمی ایونٹس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے یا احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، بیرسٹر عقیل
  • 8 فروری کا جلسہ:اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی تیار
  • 8 فروری کا جلسہ، اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان ’بی‘ تیار
  • پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی لاہور کو طلب کرلیا