2025-04-13@15:54:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2347

«لاہور میں»:

    پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، باکو کیلئے پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ ہوں گی، باکو کیلئے پروازوں سے دوطرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب کہ اس...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیسومل کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ انسانیت کا درس دینے والوں کا غزہ میں اسرائیلی بربریت نظر نہیں آتی، ہمیں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو مذہبی فسادات کرنے کی کوشش کریں گے ان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت مذہبی امور و انٹرفیتھ ہارمنی کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کیلئے...
    سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے...
    لاہور: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم...
    ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کا 1952 میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں آمنا سامنا ہوا۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی ٹیم عبدالحفیظ کاردار اور انڈین ٹیم لالہ امرناتھ کی کپتانی میں میدان میں اتری تھی۔ تقسیم سے پہلے یہ دونوں کھلاڑی مختلف وقتوں میں اندرونِ لاہور کے گلی کوچوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے پروان چڑھے تھے۔ کاردار بھاٹی دروازے کی ’جم پَل‘ تھے اور لالہ امر ناتھ کی سکونت شاہ عالمی میں تھی۔ لاہور میں کرکٹ کی رونقوں کا مرکز منٹو پارک دونوں کے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا۔ اسی جگہ کریسنٹ کرکٹ کلب کا نیٹ لگتا تھا جس سے یہ دونوں صاحبان وابستہ رہے تھے۔ ایک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ سپر لیگ میں آج ایک ہی میچ رات 8 بجے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔ اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز...
    —فائل فوٹو ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کر کے کویت سے گرفتار 2 ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا۔ایف آئی اے کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ 2 سال سے لاپتہ کمسن بچی کو بھی وطن واپس منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان اغواء اور جعلسازی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔
    عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی لیڈر شپ کا فقدان بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما و کارکنان میں پریشانی بڑھنے لگی۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق سلمان اکرم راجہ اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ میں اختلافات بڑھنے لگے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کو اپنی اپنی ہدایات جاری کردیں۔اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز رہنما پریشان ہیں، کس کی مانیں کس کی نہ مانیں؟پارٹی اراکین تذبزب کا شکار ہوکر رہ گئے، لاہور میں اختلافات کے باعث پارٹی رہنماؤں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح  گزشتہ دنوں عالیہ حمزہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی، عالیہ حمزہ کی کال پرلاہور میں کوئی بھی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی سربراہی شاہین شاہ آفریدی جبکہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز قیادت سعود شکیل کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز  کو شکست دے دی تھی۔ کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور  ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    لاہور:اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اداکار جاوید کوڈو کئی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔ انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل...
    لاہور: چوری شدہ موٹر سائیکل پر اتفاق سے مالک کی نظر پڑ گئی،  تاہم چور اسے لے کر ایک بار پھر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکل پولیس کے بجائے اتفاق سے مالک نے ٹریس کرلی۔ فضل نامی نوجوان کی موٹرسائیکل 11 اپریل کو ایبٹ روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کے بعد چور اگلے ہی روز موٹرسائیکل لے کر مصروف شاہراہ کینال روڈ پر دوڑاتا رہا۔ ایک دن قبل ہی چوری کی گئی موٹر سائیکل پر چور، ڈاکٹر اسپتال کے قریب کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ  مالک نے اپنی موٹر سائیکل پہچان لی اور تعاقب...
    پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی...
     لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹی وی‘ سٹیج کے معروف اداکار جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے۔ جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاوید کوڈو کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں عینک والا جن‘ آشیانہ شامل ہیں۔ انہوں نے سٹیج کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ لوگوں میں بہت مقبول تھے۔
    لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان...
    ANKARA: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیے میں منعقدہ ڈپلومیسی فورم میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر عہد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں اے آئی (آرٹیفیشنل انٹیلیجینس) یونیورسٹی کا قیام اور اے آئی پر مبنی تعلیم کے فروغ سے مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم 2025 فورم کے فورتھ ایڈیشن میں ‘خواب دیکھنے، ان کی تعبیر حاصل کر لینے اور کر دکھانے والے راہنماؤں’ کے اجتماع سے خطاب کیا اور اس سے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب دنیا کو منصفانہ بنانے اور اجتماعی بہتری کی سوچ کے ساتھ یہاں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے۔کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چئیر مین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجویٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں سنٹرل پارک...
    لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔ واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف کے نام انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2024میں بطوروزیراعلیٰ منصب سنبھالا،صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہاں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پرکام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سفیر کے طورپر کام کررہی ہوں، پنجاب میں سکولوں کوجدید ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جا رہا ہے،بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے،ابتدائی تعلیم کے شعبےمیں بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہونہارسکالرشپ سے50ہزاربچوں کوتعلیم دی گئی، سکالرشپ کا50 فیصد حصہ بچیوں کو دیا جاتا ہے،...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو الگ رکھنے کے بجائے جنرل وارڈ میں داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائیلاسز کے دوران غفلت سے مزید لوگوں کو ایڈز لاحق ہوگئی تھی، محکمہ صحت نے اس واقعے سے سبق نہیں سیکھا اور میو اسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کردیا  جس سے عام مریض اور ان کے لواحقین خوف اورتشویش میں مبتلا ہوگئے۔ ایڈز کے تینوں مریضوں کے بیڈ ز پر ایچ آئی وی مریض لکھ کر لگادیا گیا ہے جبکہ وارڈ کا وہی اسٹاف ایڈز کے مریضوں کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو مقرر کردی گئی ۔(جاری ہے) جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ سمیت آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کرے گا۔(جاری ہے) تھانہ گجر پورہ میں9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، مجرمان کے خلاف زیر دفعہ365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم...
    لاہور: پنجاب میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق امکانات بھی بتا دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا  ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو تین روز...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہنجر وال میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا تھا۔ لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحقلاہورکے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے، عارف والا سے لاہور پہنچے تو بچی مردہ حالت میں تھی۔مدعیٔ مقدمہ نے کہا ہے کہ کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔ مزید :
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ 9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوعبانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم ڈی پورٹ کیے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 9 ہزار 165 ہوگئی۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین ملک بدر ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرف بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا...
    لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا ہے کہ کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، وہ جس طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں ویسے ہی انہوں نے بیٹنگ کی۔ سکندر رضا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسپنرز کو بہت رنز پڑتے ہیں، فاسٹ بولرز ہی لاہور قلندرز کی اسٹرینتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم پچ کو ٹھیک طرح نہیں سمجھ پائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن...
    سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، بابراعظم، شاہین آفریدی نے ان ہی گراؤنڈز میں پرفارمینس دی، چند میچز میں قومی کھلاڑی پرفارمینس نہ دے پائیں تو عجیب باتیں ہوتی ہیں۔ راولپنڈی میں عاطف رانا نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر پی ایس ایل سلمان نصیر لوو ہیں، ایکس والا فیکٹر پی ایس ایل میں لائے ہیں، اگر سلمان نصیر ایکس فیکٹر نہ لاتے تو مینار پاکستان نہ بھرتا اور ڈرافٹ تقریب کامیاب نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مقبولیت میں جیو نیوز کا ہاتھ ہے، جیو نیوز نہ ہوتا تو لاہور قلندرز نہ ہوتا۔...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ  ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔
    راولپنڈی(اوصاف نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز...
    پاکستان سپر لیگ  10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح ،کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ...
    لاہور+ گوجرانوالہ + شیخوپورہ + حافظ آباد+ فیروزوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام جمعۃ المبارک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ اسرائیل کیخلاف مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور خطباء نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی، نمازجمعہ میں قنوت نازلہ بھی پڑھی گئی۔ لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) صوفی شاعر حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے 437 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین وزہ تقریبات کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچنا شروع ہو گئے۔ میلہ چراغاں کی مناسبت سے آج مقامی تعطیل ہے۔ عرس کا افتتاح سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری آج 12 بجے دن رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ تقریبات میں محکمہ اوقات کے اعلیٰ افسروں سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی سعادت حاصل کرے گی۔
    گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔ پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی...
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 10کے افتتاحی میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور قلندرز کی کی پوری ٹیم 140رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ لاہور کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے فخر صرف ایک سکور بنا کر میریڈتھ کی گیند پر اعظم خان کے...
    لاہور: نجی ہوتل میں انٹرفیتھ ہم آہنگی کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے شان دار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور نوروز کی مشترکہ خوشیاں منائی گئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کر دی۔ فیسز پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف مذہبی و ثقافتی برادریوں نے شرکت کر کے انٹرفیتھ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس منفرد تقریب کو پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عید ملن، بیساکھی، ہولی اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور لاہور قلندرز 2 بار چیمپئن بن چکی ہیں، بقیہ ٹیمیں ایک ایک بار ٹائٹل جیت سکیں۔ پی ایس ایل میں شامل تمام 6 ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا۔ 2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر ناکام ہوئی اور پشاورزلمی نے میدان مارا۔ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ پھر سے بازی لے گئے اور پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پرا جبکہ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پھر پشاور...
    ریلوے انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ 15 اپریل سے کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس رات 9 بجے کینٹ اسٹیشن روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ لاہور سے چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس رات9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی پر عمل 15 اپریل سے ہوگا ۔ پاکستان ریلوے نے بولان میل اورمہران ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بولان اور مہران ایکسپریس کے نئے شیڈول کا اطلاق 27...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ اسکواڈ: اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ لاہور قلندرز: فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی
    سٹی42:   اتوار 13 اپریل سے لاہور میں سورج آگ برسانے کا آغاز کرے گا، سورج کی آتش باری کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا بلکہ اس کے بعد بھی۔ سٹی42 نے اپنی گزشتہ رپورٹوں میں بتایا تھا کہ اتوار کے روز سے آئندہ پورا ہفتہ لاہور میں شدید گرمی ہو گی۔ آج میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ 13 اپریل سے فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق 14 اپریل سے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب،رنگا رنگ آتشبازی اور گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس نے چارچاند لگا دیے قبل ازیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوگاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا اور اس موقعے پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد یونائیٹڈ...
    ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ چیف جسٹس یحییٰ خان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹےجاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہور ہائیکورٹ کے صرف ایک جج کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ ذرائع...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1535ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں792افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1062معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (81فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے...
    حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ مزید بتایا گیا...
    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آیندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔ سردار سلیم حیدر خان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہیں۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق دو جولائی 2024 کے اجلاس میں دی گئی آبزرویشن حذف کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ ممبر جوڈیشل کمیشن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے دو ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ جج تعیناتی پر غور...
    سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہیں۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق دو جولائی 2024 کے اجلاس میں دی گئی آبزرویشن حذف کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ ممبر جوڈیشل کمیشن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے دو ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے پانی کے ضیاع کے بارے میں جمعہ کے خطبے میں آگاہی دینے کا سرکلر عدالت میں پیش کیا گیا۔  محکمہ ماحولیات کی جانب سے نئے سروس اسٹیشنز پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان...
    عثمان خادم:تحریک انصاف اعلان کے باوجود احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز ،تنظیمی عہدیدار ہدایت کے باوجود نہ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی، تحریک انصاف کی لاہور تنظیم نے ریلی نکالنے میں دلچسپی نہ لی، این اے 118 میں 15 سے 20 کارکنوں نے موٹرسائیکلوں پر علامتی ریلی نکالی۔لاہور کے 2درجن سے زائد صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے ریلی نہ نکالی، پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے بھی کوئی ریلی نہ نکالی گئی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ریلیاں نکالنے کی ہدایت کرنیوالی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بھی کوئی...
    حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کے عرس میں رونقیں کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ حکومت پنجاب کی جانب سے مادھو شاہ حسین لال کے عرس سے منسلک ان تقریبات کا انعقاد شالامار باغ میں بحال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    مقررین نے کہا کہ غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں، 10 ہزار بچوں سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیی شہید ہو چکے ہیں۔ اس پر عالمی برادری اور بالخصوص عرب دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انصار زاہد نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سلامتی قونصل اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کی اپیل پر فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، نائب صدر صائمہ نواز، الفت مغل، احمد ہمایوں خان، نعیم اقبال، انصار زاہد، تصور شہزاد، اقبال جگھڑ، مبشر حسین، اے آر گل،  محمود بھٹی، محبوب چودھری ، حامد نواز، سجاد...
    سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کا جواب جمع کیا جاچکا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی  کا کہنا تھا کہ جواب میں الزامات سے انکار نہیں کیا گیا، ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کے لیے ایک ہی دن میں تین 3 نوٹیفیکشنز جاری ہوتے ہیں، ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے۔ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا، درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کے انکریمنٹ دیے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت...
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواؤں کے بادلوں کے لاہور اور پنجاب داخل ہونے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس دوران ژالہ باری ہونے سے موسم کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا اور موسم خشک ہونے کے سبب گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوئی۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کا سلسلہ جونہی لاہور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55 جیتے ہیں اور44 میں اسے شکست ہوئی ہے ایک میچ ٹائی ہوا...
    سٹی42: حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔  پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح...
     لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ 23اپریل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی مقدمات کی دوسرے جج کو منتقلی کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق ریاستی اہلکاروں کے طرز عمل پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ریمارکس انتظامی دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم تبصرے ذاتی نوعیت کے ہوں تو وہ آئندہ کارروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوں گے، ریمارکس، خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی، مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا...
    لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ آج صبح لاہور میں مال روڈ، گڑھی شاھو، مغل پورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ قصور اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کی وجہ سے وہاں بھی موسم خوش گوار ہو گیا۔ اس کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ خیبر پختون خوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلا سجنے کو تیار ہے، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ تقریب میں مشہور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ایونٹ کیلئے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔ کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک...
    لاہور کی عدالت نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 مجرموں کو سزا سنا دی۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023 میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑا عالمی اعزاز، سال 2027ء کے لئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا۔ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا اور لاہور شہر کو باضابطہ طور پر’’ای سی او‘‘ کیپٹل ٹورازم نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے۔ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرْوم کو 2025ء  کے لئے ’’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘‘ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز کی دعوت پر’’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں۔ ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے...
    لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں صبح سویرے رم جھم سے گرمی کی شدت ٹوٹ گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ، مال روڈ، گڑھی شاھو، گوالمنڈی، لکشمی چوک، ماڈل ٹاون، سمن آباد، گلبرگ اور ٹاؤن شپ میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: جمعرات اور جمعہ کے روز کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ لاہور کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قصور اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بارش بادل خوب برسے اور لوگوں گرمی کی لہر ٹوٹ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں اور کرک میں بارشیں ہوئیں اور دوسرے علاقوں پر بادل چھائے رہے۔ محمکہ موسمیات...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایگزیکٹو ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف عدالتی افسر کی کسی بھی شکایت کے جواب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے تو آرٹیکل 203 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا ۔ مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات، چیف جسٹس فریقین میں توازن کیلیے پرعزم دوسرا ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے پریذائیڈنگ جج کے خلاف ریفرنس ناکافی بنیادوں پر خارج کرنے کی روشنی میں...
    لاہور: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ورکرکنونشن میں  ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔  پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار...
    صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز ہو گیا، ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم فنکشنل ہو گیا۔ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت اب ون کلک پر ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور اور رحیم یار خان میں پائلٹ پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔آئی جی پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کی تیاری میں...
    لاہور میں پولیس نے ایک ہی علاقے میں وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور ایک ہی علاقہ میں  وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش 52 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کیں، ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اعلامیے کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی تاہم اہلکاروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) نے لاہور ایئرپورٹ میں اسکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہے میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا، گرفتار مذکورہ مسافر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر...
    پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا، لاہور کو 2027 کیلئے معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2027 کیلئے لاہور معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا۔10 ممالک کی ای سی او کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، جس میں شہر کو باضابطہ طور پر ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے ، ترکیہ شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کیا گیا ہے۔مریم نوازکی دعوت پر اکنامک کوآرڈی نیشن آرگنائزیشن کے سفیر آرہے ہیں، ای سی او میں پاکستان ترکیہ، ایران، افغانستان، آذربائیجان،...
    ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)(محمد شکیل خان )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں لاہور کی شدید گرمی غیرملکی کھلاڑیوں کا امتحان لینے لگی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لےجایا گیا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ڈی ہائیڈریٹشن کا شکار ہوگئیں۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ہیلی میتھیوز کو دو بار گراؤنڈ کے اندر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے ہیلی میتھیوز...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہو سکا، لاہور کے ہر علاقے میں پولٹری سیلر کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں برائلر گوشت 730 سے 750 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ ہربنس پورہ 730،کینٹ میں 750 روپے فی کلو میں چکن فروخت ہوا۔اس کے علاوہ ڈیفنس میں چکن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا۔ کچی آبادیوں اورکالونیوں میں چکن کی قیمت 700 روپےسےزائد ہے۔ ادھر کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک جا پہنچی، کوئٹہ میں زندہ مرغی 600 روپے فی کلو کے حساب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد ٹیرف پابندیاں 90 دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو بروقت اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیرف ریلیف پاکستانی برآمدکنندگان، خصوصاً ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی اور منصفانہ تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز کل (جمعہ) سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023)  ٹائٹل جیتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان کون؟ اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55  جیتے...
    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کو اس کے بھر پور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے...
    لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ذہنی معذور متاثرین کا بیان قلمبند کیے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 21 سالہ زیادتی کا شکار گونگی، بہری اور ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق گونگی بہری اور ذہنی معذور لڑکی...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلا لیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو ملزم فیاض نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔ کامونکی، تلخ کلامی، نوجوان کو مسجد میں نماز کی حالت میں چھریاں مار کر قتل کردیاکامونکیمعمولی تنازعہ پر مسجد میں نماز ادا کرنے... پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے...
    لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے امانت میں خیانت کے کیس پرسماعت کی۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ مزید پڑھیں: عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار پولیس نے ملزم ملک ناصر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے عدالت میں خود دلائل دئیے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کمیٹی ڈال کر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج...
    مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور:ملک کے لیے اہم عالمی اعزاز، ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے سال 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے، جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک...