لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد ٹیرف پابندیاں 90 دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو بروقت اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیرف ریلیف پاکستانی برآمدکنندگان، خصوصاً ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی اور منصفانہ تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی اور تجارتی مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ اس عارضی ریلیف کو مستقل بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات جیسے شعبہ جات کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس عرصے میں ٹیرف میں نرمی سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ میں کمرشل اتاشیوں کو واضح اہداف دیے جائیں تاکہ وہ نئے کاروباری روابط قائم کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمدکنندگان کو جلد از جلد ریفنڈز دے، کم شرح سود پر ایکسپورٹ فنانسنگ فراہم کرے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرے تاکہ برآمدی شعبہ پیداوار بڑھا سکے اور امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کر سکے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور کاروباری قیادت کو مل کر امریکہ میں پاکستان کے اقتصادی، صنعتی اور تجارتی ماحول کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہیے تاکہ ملک کو ایک پٴْرکشش تجارتی شراکت دار کے طور پر پیش کیا جا سکے۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے امید کا اظہار کیا کہ یہ امریکی اقدام دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا اور پاکستان کی برآمدات میں واضح اضافہ ممکن ہو سکے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور چیمبر کے

پڑھیں:

ٹیرف وار؛ چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔

چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے تاہم اب یہ تعداد کم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چھیڑی گئی تجارتی جنگ کے دوران امریکا 145 فیصد جب کہ جواب چین 125 فیصد ٹیکس عائد کرچکا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • تجارتی جنگ اور ہم
  • امریکی تجارتی ٹیرف سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑسکتی ہے: اقوام متحدہ
  • ٹیرف وار؛ چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا
  • چین کی جوابی کاروائی امریکی مصنوعات پر125فیصدنیا ٹیرف عائدکرنے کا اعلان
  • تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے قبل اپیل کی جانب 15لاکھ سمارٹ فون بھارت سے امریکا منتقل کیئے جانے کا انکشاف
  • امریکا کی ایرانی تیل چین کو سپلائی کرنے والے تجارتی نیٹ ورک پر پابندیاں
  • پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پر عزم: جام کمال 
  • امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
  • امریکہ، ایرانی ایٹمی پروگرام پر مزید پابندیاں عائد