لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک رپورٹ مثبت ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔ ملزم کے خلاف 14گواہ پیش کئے گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے 13سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف

پڑھیں:

جعلی ویزوں  پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافر گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے بھاری رقوم پر حاصل کیے۔ مذکورہ ایجنٹس نے مسافروں سے مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔  

مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف  کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا 
  • 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمر قید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں، منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
  • جعلی ویزوں  پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافر گرفتار
  • اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار