لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) صوفی شاعر حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے 437 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین وزہ تقریبات کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچنا شروع ہو گئے۔ میلہ چراغاں کی مناسبت سے آج مقامی تعطیل ہے۔ عرس کا افتتاح سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری آج 12 بجے دن رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ تقریبات میں محکمہ اوقات کے اعلیٰ افسروں سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی سعادت حاصل کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر زرداری کا کرونا ٹیسٹ منفی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا  کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا  ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے صدر مملکت کو  عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر مملکت 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا کرونا ٹیسٹ منفی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • پاک-ترک تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت اور اعتماد پر مبنی ہیں، مریم نواز
  • صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
  • حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • بیساکھی میلہ، خالصہ جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی
  • صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کا سالانہ عرس ،12 اپریل کو تعطیل کا اعلان