Express News:
2025-04-13@01:01:17 GMT

لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

لاہور:

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ورکرکنونشن میں  ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آزاد کشمیر، پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق

پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے شہر باغ میں  پولیس پر فائرنگ کے  نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ زخمی پولیس  اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • باغ آزاد کشمیر: پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • آزاد کشمیر، پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • لاہور کے ایک ہی علاقے میں ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • لاہور: قصاب بہنوئی نے سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا
  • پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق
  • کراچی : گلستان جوہر میں نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد