City 42:
2025-04-13@00:57:35 GMT

پی ٹی آئی احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

عثمان خادم:تحریک انصاف اعلان کے باوجود احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز ،تنظیمی عہدیدار ہدایت کے باوجود نہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی، تحریک انصاف کی لاہور تنظیم نے ریلی نکالنے میں دلچسپی نہ لی، این اے 118 میں 15 سے 20 کارکنوں نے موٹرسائیکلوں پر علامتی ریلی نکالی۔
لاہور کے 2درجن سے زائد صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے ریلی نہ نکالی، پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے بھی کوئی ریلی نہ نکالی گئی۔

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریلیاں نکالنے کی ہدایت کرنیوالی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بھی کوئی ریلی نہ نکالی۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریلیاں نکالنے

پڑھیں:

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گی

جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج 11 اپریل بروز جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ ہوں گے۔

مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنیوالے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔کانفرنس کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے۔  مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جماعتوں کے ملک بھر میں مظاہرے، جماعت اسلامی کی لاہور میں غزہ ریلی
  • کراچی: ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کو لاہور ہائیکورٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گی
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
  • بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو لیک ہوگئی
  • دریائے سندھ سے کینالیں نکالنے کا منصوبہ، مختلف شہروں میں احتجاج اور ریلیاں
  • امانت میں خیانت کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پرعدالت سے فرار کی کوشش