City 42:
2025-04-13@00:30:33 GMT

اتوار سے لاہور  اور بیشتر پاکستان میں ہیٹ ویووآئےگی

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

سٹی42:   اتوار 13 اپریل سے لاہور میں سورج آگ برسانے کا آغاز کرے گا، سورج کی آتش باری کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا بلکہ اس کے بعد بھی۔

سٹی42 نے اپنی گزشتہ رپورٹوں میں بتایا تھا کہ اتوار کے روز سے آئندہ پورا ہفتہ لاہور میں شدید گرمی ہو گی۔

آج میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ 13 اپریل سے فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، جنوبی پنجاب ،بلوچستان میں 13 سے 18 کے دوران درجہ حرارت "معمول سے"  6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں (شمالی پہاڑی علاقوں) میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی، جھکڑ چلنے کی توقع بھی ہے۔

لاہور میں کیا ہونے جا رہا ہے

لاہور میں آج جمعہ کی صبح  نصف گھنٹے کے لئے ہوئی ہلکی بارش کا معمولی اثر آج دن بھر رہا، یہ کل بھی کسی حد تک رہے گا۔ ہلکے بادل اور ہلکی ہوا کے طفیل ہفتہ اور کسی حد تک اتوار کا دن قدرے کم گرم رہین گے، اتوار سے گرمی کی نئی لہر اپنا جلوہ دکھائے گی جو لاہور میں پیر کے روز زیادہ محسوس کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل سے اتوار تک سورج پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کو محسوس کروائے گا۔

منگل، بدھ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دوران ٹمپریچر  40 سے 43 ڈگری سیلسئیس تک بڑھے گا، جو اپریل کے دوران لاہور میں شدید ترین ٹمپریچرز میں شمار ہو گا۔

سندھ میں کیا ہو گا

سندھ میں اتوار کے روز سے آنے والی گرمی کی لہر زیادہ شدید ہو گی۔ سندھ کے کئی شہروں میں ٹمپریچر اپریل کے پہلے ہی ہفتے  43  اور 44 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گئے تھے۔ اس اتوار کو وہاں زیادہ  گرمی ہونے کا خدشہ ہے۔

بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی؛ نوٹیفکیشن جاری

اپریل میں شدید ترین گرمی کا ریکارڈ

اس سے پہلے اپریل 2018 میں اپریل کے مہینے میں سندھ میں سب سے زیادہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں اپریل کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا، خاص طور پر صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں، جہاں 30 اپریل 2018 کو درجہ حرارت 50.

2°C (122.4°F) ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ عالمی سطح پر اپریل کے مہینے کے دوران ریکارڈ کیا گیا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

بھارت؛ آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا لاہور میں کے دوران اپریل کے گرمی کی ملک کے

پڑھیں:

امریکی ایٹمی ری ایکٹر میں یورینئم افزودگی کا نیا ریکارڈ کیا ہے؟

امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں جوہری ایندھن افزودگی 5 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکی محکمہ توانائی  کے مطابق کہ کمرشلی امریکن ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زیادہ افزودہ جوہری ایندھن کو تابکاری شعاعوں سے ایکسپوز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟

انرجی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ افزودگی کی سطح جوہری ایندھن کو زیادہ دیر تک چلنے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی سطح پر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے، اس سے ممکنہ طور پر پورے ملک میں جوہری پاور پلانٹس میں اضافی بجلی پیدا ہوگی۔

کمرشل نیوکلیئر ری ایکٹر عام طور پر ایسے ایندھن پر کام کرتے ہیں جس میں 3 فیصد سے 5 فیصد تک افزودہ یورینیم 235 ہوتا ہے۔ یہ یورینیم توانائی پیدا کرنے والا اہم آئسوٹوپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

امریکی محکمہ توانائی کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ افزودہ ایندھن جوہری آپریشن کے چکر کو 24 ماہ تک بڑھا سکتا ہے، یہ توانائی کی زیادہ پیداوار دیتا ہے اور یہ کم خرچ بھی ہے۔

توانائی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکا میں اس حوالے سے زیادہ تر تحقیق جارجیا میں ایک سائٹ پر کی جارہی ہے جس میں آئندہ 4 سال میں تحقیق جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ایٹمی توانائی بجلی گھر جارجیا جوہری توانائی یورینیم افزودگی

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • امریکی ایٹمی ری ایکٹر میں یورینئم افزودگی کا نیا ریکارڈ کیا ہے؟
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • اس سال گرمی کی شدت زیادہ، 3 صوبوں میں پانی کی قلت ہے: سینیٹر شیری رحمٰن
  • لاہور: صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار
  • گرمی قہر ڈھانے لگی، مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا، آج ہیٹ ویو کا خدشہ