Daily Ausaf:
2025-04-13@00:33:12 GMT

مرغی کا گوشت مہنگا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہو سکا، لاہور کے ہر علاقے میں پولٹری سیلر کا اپنا ہی ریٹ ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں برائلر گوشت 730 سے 750 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ ہربنس پورہ 730،کینٹ میں 750 روپے فی کلو میں چکن فروخت ہوا۔اس کے علاوہ ڈیفنس میں چکن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا۔
کچی آبادیوں اورکالونیوں میں چکن کی قیمت 700 روپےسےزائد ہے۔
ادھر کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک جا پہنچی، کوئٹہ میں زندہ مرغی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آمدن میں کمی نے قوت خرید کو محدود کردیا ہے،مرغی فروش کہتے ہیں کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آرہی ہے، سستی کیسے بیچیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی جانب سے شدید تنقید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: روپے فی کلو کی قیمت

پڑھیں:

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 10000 روپے اضافے کے بعد 338800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8573 روپے اضافے کے بعد 290466  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 266261 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا100  ڈالر اضافے کے بعد 3218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں3 روپے کمی ،فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم
  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی