کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے: سکندر رضا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا ہے کہ کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، وہ جس طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں ویسے ہی انہوں نے بیٹنگ کی۔
سکندر رضا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسپنرز کو بہت رنز پڑتے ہیں، فاسٹ بولرز ہی لاہور قلندرز کی اسٹرینتھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم پچ کو ٹھیک طرح نہیں سمجھ پائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
راولپنڈی(اوصاف نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کولن منرو اب پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔
ڈیری کی صنعت کیلئے اچھی خبر، حکومت نے دودھ پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی نیوز سنادی،جا نئے کیا