پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ بھی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ ’ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ دھوپ میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز اور ہائیڈریٹ رہنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔‘

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ریسکیو 1122 کو ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، ORS اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 06 سے 08 ڈگری جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

گزشتہ رو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔

جبکہ آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ِ

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :دادو 46 اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری
  • آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان
  • خیبرپختونخوا کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • 14 تا 19 اپریل ہیٹ ویو کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا