پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور لاہور قلندرز 2 بار چیمپئن بن چکی ہیں، بقیہ ٹیمیں ایک ایک بار ٹائٹل جیت سکیں۔
پی ایس ایل میں شامل تمام 6 ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا۔
2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر ناکام ہوئی اور پشاورزلمی نے میدان مارا۔
2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ پھر سے بازی لے گئے اور پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پرا جبکہ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پھر پشاور زلمی کو فائنل میں شکست ہوئی۔
2020 میں کراچی کنگز بنے پی ایس ایل کے کنگ اور روایتی حریف لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا، 2021 میں پی ایس ایل سیزن 6 کی ٹرافی رہی محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے نام ، انہوں نے بھی پشاور زلمی کو شکست دی۔
2022 میں لاہور قلندرز شاہین آفریدی کی قیادت میں چیمپئن بنی اور 2023 میں لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنی والی پہلی ٹیم بنی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں تیسری بار ٹرافی اٹھائی اور سب سے زیادہ ٹرافی جتینے والی ٹیم بن گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ لاہور قلندرز پی ایس ایل

پڑھیں:

کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا کولن منرو اب پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں لاہور کے خلاف ان کی یہ تیرہویں ففٹی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا بارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز کی فہرست میں کولن منرو کے علاوہ لوک رونکی جیسن رائے اور شین واٹسن جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں منرو کی اس شاندار کارکردگی سے نہ صرف ٹیم کو قیمتی کامیابی ملی بلکہ انہیں ایک نیا سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا

متعلقہ مضامین

  • کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10:  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا، لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے: راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا