اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہیں۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق دو جولائی 2024 کے اجلاس میں دی گئی آبزرویشن حذف کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ ممبر جوڈیشل کمیشن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے دو ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ جج تعیناتی پر غور ہوگا۔

جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد شیخ اور جسٹس صداقت علی خان کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

— فائل فوٹو

وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری، کمیشن کے 4 نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ

اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی...

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے 2 نئے ججز کے ناموں کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن : آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس،آئینی بینچ میں دو نئے ججز شامل کرنے کی منظوری
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کا اضافہ، تعداد 15 ہوگئی
  • ججز سینیارٹی کیس، ایڈووکیٹ جنرلز کو مشاورت کے بعد جواب جمع کرانے کا حکم
  • وفاقی حکومت کی ججز تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا ، جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا
  • آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری کمیشن جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری
  • جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری