چیف الیکشن کمشنر کا تقرر:اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کا کام ہے کہ وہ مشاورت کریں۔ایک نجی ٹی سے انٹرویو میں صاحبزا دہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوں
اور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے۔ ہم جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں سے فارغ ہونے کے بعد شاید ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے خط لکھ دیا ہے اور خط پر ردعمل کے بعد آگے بڑھا جائے گا ، اب وزیر اعظم کا کام ہے وہ مشاورت کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔