اسلام آباد:

الیکشن کمیشن  نے ’پتن ‘ کے نمائندے کا انٹرویو بے بنیاد اور حقائق  کے منافی قرار دے دیا۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پتن اور اس کے عہدہ دار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کیلیے ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ آفیسران  سے جو بھی فارم 46،45اور47 الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے انہیں الیکشن کمیشن نےبغیر کسی ردوبدل کے اپنی ویب سائٹ  پر آویزاں کیا۔ 

متاثرہ فریقین نے اپنی الیکشن پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہوئی ہیں 
جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ  ٹربیونلزنے فریقین کا موقف سننے کے بعد  پٹیشنز پر فیصلے بھی کردیے ہیں۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ  ووٹرز کا ٹرن آؤٹ الیکشن کمیشن کی سالانہ  اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے جو قانون کے مطابق شایع کی جا رہی ہیں، خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنا مناسب نہ ہوگا کیونکہ یہ معاملہ  subjuduce ہے اورالیکشن کمیشن اس معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس  بے ضابطگیوں  کا اتنا مواد موجود ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو مہیا کریں، ٹربیونلز کے سامنے  پیش کریں تاکہ پٹیشنز پر قانون کے مطابق  درست کارروائی  ہوسکے۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس قسم کی کسی بھی رپورٹ کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں جب تک الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں موقف نہ لے لیا جاتا، مناسب ہوتا کہ رپورٹ شائع کرنے سے قبل الیکشن کمیشن سے موقف لے لیا جاتا، رپورٹ ادارے کا موقف جانے بغیر شایع کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کا تسلسل ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قانون کے مطابق الیکشن کمیشن

پڑھیں:

گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، دھاندلی کے 64 نئے ذرائع استعمال کئے گئے، پتن کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔

8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔

پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کو دبانے کے اقدامات ہوئے، الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کا آڈٹ کیا، انتہائی تشویش ناک رجحانات سامنے آئے۔

پتن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ستمبر 2024 تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے فارم تبدیل کرتا رہا، لاہور کے متعدد قومی حلقوں کے سیکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ تھا۔

مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ حلقوں میں یہ ٹرن آوٹ 100 فیصد سے بھی زیادہ تھا جو ناممکن ہے، متعلقہ صوبائی حلقوں کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ اوسطا 40 فیصد تھا۔این جی او کی رپورٹ کے مطابق یہ رجحان پنجاب اور کراچی میں زیادہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پانچ درجن سے زائد مخصوص نشستیں ابھی تک خالی ہیں۔

پتن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامکمل مقننہ کی ہر قانون سازی میں قانونی حیثیت اور عوام کے اعتماد کا فقدان ہوتا ہے، انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد ’مثبت‘ نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں مصروف ہیں۔

پتن رپورٹ کے مطابق پیکا کا نفاذ اور 26ویں آئینی ترمیم وغیرہ اس کی مثال ہیں، پتن نے سفارش کی ہے کہ عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داریوں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کر رکھا ہے کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور کراچی میں الیکشن کمیشن آفس سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، خود وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز فارم47 کے ذریعے آئے ہے، پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم47 کی بنیاد پر آئے ہیں، کراچی میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو دیا مگر ایم کیو ایم کو دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید

متعلقہ مضامین

  • پتن کے نمائندے کا انٹرویو اور پریس ریلیز بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، الیکشن کمیشن
  • پتن رپورٹ: دھاندلی کا الزام بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن
  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ، پلاننگ کمیشن کی رپورٹ جاری
  • گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، دھاندلی کے 64 نئے ذرائع استعمال کئے گئے، پتن کی رپورٹ میں انکشاف
  • الیکشن 2024 میں دھاندلی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ’پتن‘ کے اہم انکشافات
  • گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر و دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، پتن رپورٹ میں انکشاف
  • سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کفن بھیجا، اکھلیش یادو
  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
  • یمن اور حزب اللہ نے جنگ میں کیا کردار ادا کیا؟ حماس ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا اہم انٹرویو