بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر الیکشن کمیشن کا حکومت پنجاب کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر کرنے پر الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحال معلوم نہیں کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

نوٹس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی قانون 4 بار تبدیل ہوا اور الیکشن کمیشن نے تین مرتبہ حلقہ بندیاں کرائیں۔مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی درخواست پر پنجاب کو لوکل گورنمنٹ قانون مکمل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا، الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑیں۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو کہا تھا کہ وہ ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیح نہیں دی جائے گی، صوبائی حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو 23 جنوری کو اپنا فیڈ بیک بھجوا دیا، تاہم ابھی تک حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی حکومت قانون سازی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے الیکشن کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ 26 فروری صبح 10 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن حکومت پنجاب کو الیکشن کرانے کہا گیا ہے کہ کو نوٹس کے لیے

پڑھیں:

کیا ہائیکورٹ کو کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اختیار ہے؟، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک : جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

سماعت کے دوران ممبر پختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کیا ہائیکورٹ کے پاس یہ اختیار ہے؟ اپیلیٹ ٹربیونل الیکشنز کے کیسز دیکھتا ہے، ممبران کی نااہلی کے کیسز اسپیکر بھجواتا ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت فریقین دونوں نکات پر تیاری کے ساتھ آئیں، کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ٹریبیونل تشکیل
  • پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب
  • کیا ہائیکورٹ کو کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اختیار ہے؟، الیکشن کمیشن
  • کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟ ممبر الیکشن کمیشن کا سوال
  • بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر‘الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو نوٹس
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی
  • بلدیاتی انتخابات کرانے میں مسلسل تاخیر،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا
  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری