کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟ ممبر الیکشن کمیشن کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
ایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر وکلا کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
جمشید دستی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔
پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار ہے؟ اپیلیٹ ٹریبونل الیکشنز کے کیسز دیکھتا ہے، ممبران کی نااہلی کے کیسز اسپیکر بھجواتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن جمشید دستی
پڑھیں:
پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب
صوبائی الیکشن کمشنر نے محکمہ مواصلات کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں صوبہ بھر میں سول ورکس کے حوالے سے پراگریس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے محکمہ مواصلات کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں صوبہ بھر میں سول ورکس کے حوالے سے پراگریس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سول ترقیاتی سکیم کے حوالے سے رپورٹ ارسال کریں، 2 دسمبر 2024ء سے 31 جنوری 2025ء کی تفصیلات جمع کروائی جائیں۔