جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور پورے ملک میں اس حوالے سے مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ عوام کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت لائی جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
5 فروری کو چنیوٹ بازار سے کچہری چوک تک مارچ کرینگے
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکن 5 فروری کوصبح11 بجے چنیوٹ بازار سے کچہری چوک تک مارچ کریں گے جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم مارچ کی قیادت کریں گے۔ریلی میں باپردہ خواتین اور معصوم بچے بھی شریک ہوں گے۔شہر کے مختلف حصوں سے جماعت اسلامی کے کارکن جلوسوں کی شکل میں مارچ میں شرکت کریں گے۔زون پی پی 106سے آنے والے کارکنوں کی قیادت ثاقب فاروق بٹ ،پی پی108سے عمران عبداللہ،پی پی109سے زفرادریس ، پی پی 110 سے چوہدری عبدالغفور،پی پی111 سے ڈاکٹر خالدمحمودفخر،پی پی112سے آصف اسلام،پی پی113سے چوہدری محمد سلیم،پی پی114سے ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی115 سے میاں منیر احمد،پی پی 116سے طہٰ خان،پی پی117سے ملک عبدالجبار، پی پی 118سے محمدسلیم سرورکریں گے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں شرکت کرکے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکریں۔