Express News:
2025-04-16@13:43:35 GMT

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔

نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔

ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے  ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتی ہے تاکہ وہ اہم سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے منظم کر سکے۔

عوام کو اب شکایات درج کرنے اور ان کی ٹریکنگ سمیت اہم خدمات تک بے مثال رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ یہ خدمات شہریوں کو انتخابی عمل میں براہ راست شمولیت کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ڈیجیٹل سروسز

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا افتتاح
  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کے لیے سنگ میل : پنجاب اسمبلی نے PRA سروسز ٹیکس میں چھوٹ کی قرارداد منظور کر لی
  • ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال
  • عمر کوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل
  • پاکستان میں سفری تجربات کو تبدیل کرنے والے ڈیجیٹل رابطے میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے .ویلتھ پاک
  • پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
  • چیف آف دی نیول سٹاف کا نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ‘اورماڑہ میں نئے بلاک کا افتتاح
  • جی ٹی ٹی آئی لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ قیام کا معاہدہ  
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ