تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تحریک انصاف نے کے پی کے کی عوام کیلیے کچھ نہیں کیا
پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 11برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت میں ہے لیکن اس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔وہ ہفتے کے روز قومی وطن پارٹی چارسدہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی 11 فروری کو چارسدہ کے شیرپاؤ گاؤں میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرے گی جس میں حیات محمد خان شیرپاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل تیسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے جو صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے لیکن اس کے باوجود وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر ہے اور ناقص طرز حکمرانی کے باعث حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 70 فیصد علاقوں میں حکومت کی کوئی گرفت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ قبائلی علاقوں میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے ہی سرکاری ملازمین کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سکندر شیرپاؤ نے وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ مہنگائی کے دورمیں عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے۔