Jasarat News:
2025-01-26@09:54:03 GMT

پرامن انتخابات میں نوجوانوں کا کردار پر سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بھی گورنمنٹ بوائز نور محمد ہائی اسکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلباء و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے پہنچا کر پر امن انتخابات کو ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر وہ شخص جو پاکستان کی شہریت، قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور جس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو، ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کو ووٹ کے اندراج ، درستگی و منتقلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

موجودہ چیف الیکشن کمشنر ہی کام جاری رکھیں گے،وزیر قانون

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کام جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔چند روز قبل، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد از جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
  • سکھر: نوجوانوں کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق سیمینار
  • موجودہ چیف الیکشن کمشنر ہی کام جاری رکھیں گے،وزیر قانون
  • الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات کی ضرورت
  • خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد
  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کب تک کام جاری رکھ سکیں گے؟  
  • الیکشن کمیشن کو 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کو 60 روز میں پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم
  • کوٹری ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد