کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری 2024ء کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا ، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں ، صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں ایم کیو ایم کواور بقیہ پیپلز پارٹی اور دیگر لوگوں میں تقسیم کر دی ہیں ۔عوامی رائے کو کچلنے اور مینڈیٹ پر ڈاکے کے عمل میں الیکشن کمیشن نے فراڈ کمیشن ہونے کا ثبوت دیا ۔ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ایک سال مکمل ہونے پر آج ملک گیر ’’یوم ِ سیاہ‘‘ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سندھ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ بدترین دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے تمام ثبوت و شواہد، الیکشن کمیشن اور ٹریبونلز میں پیش کیے گئے مگر ایک سال ہوگیا کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، کراچی سمیت پورے ملک پر چند خاندانون ،وڈیروں ، جاگیرداروں اور اشرافیہ کا قبضہ ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے منظور ِ نظر ہیں ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں حکومت میں ہیں اور شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کر رہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں جامعات کی خود مختاری پر کاری وار کیا ہے ، وفاقی اردو یونیورسٹی بھی بدترین مالی بحران اور بد انتظامی کا شکار ہے ، اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات اور پنشن نہیں مل رہیں ، خالد مقبول صدیقی وفاقی اردو یونیورسٹی کو وفاقی مجبور یونیورسٹی تو قرار دے رہے ہیں لیکن ان کو شرم نہیں آرہی کہ وہ وفاقی وزیر تعلیم اور وفاق کے نمائندے ہیں اور اردو یونیورسٹی کو گرانٹ نہیں دے رہے ، ڈمپرو ٹینکرز کی ٹکر سمیت ٹریفک حادثات میں 24گھنٹے میں 9شہریوں کی اموات سندھ حکومت اور پولیس کی نا اہلی و ناکامی ہے ، کہاں ہے سندھ حکومت ، کہاں ہیں وزیر داخلہ، وزیر ٹرانسپورٹ ، محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام اور قابض میئر کیا کر رہے ہیں ؟ ہیوی ٹریفک کی شہر میں نقل و حرکت کے اوقات ِ کار کی پابندی کون کرائے گا ؟ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو ن ختم کرائے گا ؟ قابض میئر کے ماتحت واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کے ٹیکس میں 14فیصد اور سیوریج ٹیکس میں 9فیصد اضافے کے بعد شہریوں سے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی پر بڑے فخر کا اظہار کیا جارہا ہے مگر عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور نہ سیوریج کے مسائل حل کیے گئے ، عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ۔پریس کانفرنس میںڈپٹی پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل قاضی صدر الدین،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی اور سیکرٹری ضلع قائدین نعمان حمید بھی موجود تھے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ8فروری2024 ء کو بالکل اسی طرح جعلی حکمرانوں کو فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط کردیا گیا جس طرح 15جنوری 2023ء میں بلدیاتی الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا ،جب اہل کراچی نے جماعت اسلامی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیالیکن الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے نتائج تبدیل کیے گئے ،فارم 11 کے بجائے فارم 13 دیے گئے ،میئر کے انتخاب میں 193ووٹ لینے والے ہارگئے اور 173ووٹ لینے والوں کا میئر بنادیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اہل کراچی نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب 90کی دہائی میں کراچی میں مغویوں کا تبادلہ ہو رہا تھا اور کور کمانڈر ہائوس میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مغویوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا، وفاق میں آج بھی یہ اتحادی ہیں اور شہر کے حق میں ڈاکا ڈال کر وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں اور اہل کراچی کی اُمنگوں کا خون کررہے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کا سارا زور صرف وزارتیں سمیٹنے پر ہے ، خالد مقبول صدیقی ایک کانووکیشن میں یہ کہتے ہیں کہ یہ وفاقی اردویونیورسٹی نہیں بلکہ یہ وفاقی مجبور یونیورسٹی ہے ،ان کو شرم آنی چاہیے ،اردویونیورسٹی وفاق کی علامت ہے ، بابائے اردو مولوی عبدالحق 1949ء میں اس ادارے کا قیام عمل میں لائے ، اردو سارے پاکستان کی اکائیوں کو جوڑتی ہے ، 23سال پہلے جب کالج کو یونیورسٹی کو درجہ دیا گیا تھا تو یہ امید بنی تھی کہ ملک کے ہر صوبے میں اس کے کیمپس بنیں گے ، تعلیم آگے بڑھے گی ، ملک کا صدر صوبہ سندھ سے ہے ، وزیر تعلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اسے وفاقی مجبور یونیورسٹی کہہ رہے ہیں ،گرانٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر ہے ، ساڑھے 13 ہزار طلبہ یہاں پڑھتے ہیں ،جن میں سے 82فیصد کا تعلق کراچی اور سندھ سے ہے ، 84فیصد اساتذہ کا تعلق سندھ سے ہے ،3،3 مہینے سے تنخواہیں نہیں مل رہیں ، 7 مہینے سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ،ایک آرڈر کے تحت کنٹریکٹ پر اساتذہ کو فارغ کردیا گیا ، اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ان کو مالی بحران سے نکالا جائے ، 15کروڑ روپے اگر وفاق اردو یونیورسٹی کو دیگا تو یونیورسٹی بحران سے نکل آئے گی یہ ذمے داری ایم کیوایم کی تھی لیکن ایم کیوایم خاموشی سے بیٹھی ہے اور وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے ، اور تعلیمی ادارہ تباہ ہورہاہے ، آئی ٹی کی وزارت ایم کیوایم کے پاس رہی ہے ، آج بھی قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ امین الحق ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں یونیورسٹی کا کیمپس کراچی میں قائم کردیا کوٹا سسٹم کا متبادل مل گیا ، جون 2021ء میں آئی ٹی یونیورسٹی کا ایکنک سے اپروول ہوا ، 81بلین روپے کا بجٹ رکھا گیا ، ایگزم بینک نے 35ارب روپے دینے کا وعدہ کیا، 6ارب روپ لوکل شیئر ز مقررہوئے ، آج 4 سال گزرگئے ہیں ، 10 فیصد بھی کام مکمل نہیں ہوا ، گزشتہ سال کی 6 ارب روپے کی رقم بھی ابھی تک استعمال نہیں کی جاسکی اور خبر یں آرہی ہیں کہ یہ رقم اسلام آباد میںجو آئی ٹی پارک بن رہا ہے وہاں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، ایم کیوایم بھی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل کراچی خونی ڈمپروں ،ٹینکروں کا شکار ہورہے ہیں ، یہ خونی ڈمپراور ٹینکر آئے دن شہریوں کو کچل رہے ہیں ، عدالت نے فیصلہ دیاتھا کہ ڈمپر ز مخصوص اوقات میں شہر میں نقل وحرکت کرسکتے ہیں ، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،کوئی نہیں ہے جو ان خونی ٹینکروں کو شہر کی سڑکوں پر دندنانے سے روکے ،شہر میں گزشتہ سال کم وپیش 8 سو سے زاید افرادحادثات کا شکار ہوئے ، پچھلے 35دن میں 85 حادثات میں کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے ، پانی ،بجلی ، سیوریج ، ٹرانسپورٹ تباہ کردی گئی ہیں ،شہر کھنڈر بنا ہوا ہے ، ن لیگ کو تو کراچی سے کوئی غرض ہی نہیں ہے ، اس کو کوئی پروا نہیں کہ کراچی کن حالات سے گزررہا ہے ، وہ شہر جو67فیصد ریوینو وفاق میں جمع کراتا ہے لیکن وفاق میں شامل تمام جماعتوں کوکراچی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ عوام سے ٹیکس پورا لیا جاتا ہے لیکن عوام کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی ،شہر میں پارکنگ کے نام پر بھتے کا نظام چل رہا ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد ٹائونز اور یوسیز کو اختیارات نہیں دیے جارہے ، سارے اداروں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کررکھاہے ، ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود آج تک سٹی کونسل کی کمیٹیوں کی تشکیل نہیں کی گئی ۔قابض میئر کونسل کو آمرانہ طرز پر چلا رہے ہیں ۔

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوامی مینڈیٹ پر اردو یونیورسٹی یونیورسٹی کو الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ایم کیوایم اہل کراچی ہیں اور رہے ہیں نہیں ہے رہی ہے ہیں کہ نے کہا

پڑھیں:

گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں آج وہ تمام افراد موجود ہیں، جن کے گھر والے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رک رہے ۔ آج میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد نہیں ہورہا ۔ روزانہ حادثات میں لوگ جان سے جارہے ہیں ۔گورنر سندھ نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے خط کا نوٹس لیا ہے، اب ان متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا ۔

(جاری ہے)

اب عدالت قانون پر عمل درآمد کروائے گی ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج متاثرین کی ڈیڑھ سو سے زائد فیملیز گورنر ہاوس آئی ہیں ۔ المیہ ہے کہ تھانے والے ان متاثرین کی پکی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ میں خبردار کرتا ہوں اس معاملے پر سیاست چھوڑ دیں ۔ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ۔ میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ کچھ بیچے ۔

وقت آیا تو مدد کے لیے میں سب سے پہلے اپنے بنگلے اور گاڑیاں بیچوں گا ۔ میں لسانی فسادات کے حق میں نہیں ہوں۔ اس ملک میں ہم بیرونی سازشوں کا شکار ہیں، ہم کراچی اور سندھ کو سازشوں اک شکار نہیں ہونے دیں گے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین کے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے بچوں کو 12 سال تک کی تعلیم میں مفت دلواں گا۔انہوں نے کہا کہ 30 برس سے کراچی میں بہت سیاست ہوگئی، اب کراچی میں بات ہوگی تعلیم ، صحت اور ہنر کی ۔ کراچی کی سیکڑوں ماں کے لعل چلے گئے، ان کی زندگیاں اجڑ گئیں۔ متاثرین کا بھائی میں ہوں اور میں گورنر ہوں ۔ متاثرین کے گھر آج تک کوئی دادرسی کے لیے نہیں گیا۔ سیاسی جماعتیں بس سیاست کر رہی ہیں۔ آج گورنر ہاس میں ہر قومیت کا فرد موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، رہنماؤں سے ملاقات
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں شیخ حسینہ واجد سے ملتا جلتا ’فاشزم کا مجسمہ‘ نذر آتش
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف