2025-02-08@07:10:06 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«اہل کراچی»:
اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
کراچی کے علاقے درخشاں سے اغوا نوجوان کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے کال آگئی، واقعے کو ایک ماہ بیت گیا لیکن مغوی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔درخشاں کے علاقے سے 23 سالہ مصطفیٰ نامی نوجوان 6 جنوری کو لاپتہ ہوا، پولیس نے 7 جنوری کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ موبائل فون ریکارڈ میں ملنے والے نمبرز دوستوں کے نکلے جو کہ تحقیقات میں کلیئر ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان سے مصطفیٰ کی رہائی کے لیے بھاری رقم طلب کی گئی ہے اور نامعلوم ملزمان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس...
![پاکستان ایٹمی طاقت،حکومت ریاست کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،منعم ظفر خان](/images/blank.png)
پاکستان ایٹمی طاقت،حکومت ریاست کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں کشمیر کا نفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے ہیں، مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو قائدین موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کو ادارہ نور حق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، ہماری حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہاکہ آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کو حق ِ خود ارادیت اور رائے شماری کا حق نہ دلوانا اس عالمی فورم کی ناکامی اور مسلمانوں کے حوالے سے دہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت...
کراچی: گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔ دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا کراچی کا حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔ کراچی کے نوجوان کے ہاتھوں محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا نے سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے ایک اور نیا مطالبہ کردیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں۔ امریکی خاتون نے کہا کہ وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کےلیے مانگ رہی ہیں، کیونکہ اس شہر کو از سرِ نو تعمیر کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔ سماجی رہنما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ سٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں۔
کراچی: شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کراچی کے لوگ مصالحے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ شاہدآفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، انکا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔ شاہد آفریدی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 ویں شب رجب المرجب جشن معراج مصطفی ؐنہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ شہر بھرکی مساجد میں شب معراج النبیؐ کے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے رحمۃللعالمینؐ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کیے۔ معراج النبی ؐ کے مرکزی اجتماع سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ معراج محسن انسانیتؐ کی عظمت و رفعت کا شاہکا ر ہے۔ سفرِ معراج کو حضو ر خاتم الانبیاء ؑکے تمام معجزوں پر امتیازی حیثیت حاصل...
کراچی(پ ر)ملیر ٹنکی پر سعودیہ فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج ڈی اور ایچ ایریا کے عوام سڑکوں پر آگئی ناجائز تعمیرات نامنظور کے نعرے بعد ازاں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی4 چیئرمین کریم بخش نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی تفریح کے لیے پارک و دیگر سہولیات پہلیہی سے کم ہیں اور سعودیہ پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے ذریعے پارک کی حدود کو کم کیا جارہاہیجسے عوام مسترد کرتے ہیں اور جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلیے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وارڈ 1کے کونسلر محمد آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج غیر ضروری تعمیرات...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی معراج النبیؐ27ویں شب رجب المرجب برو ز پیر 27جنوری کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ شہر بھر میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی۔ علمائے کرام سرکارؐ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلوٰ ۃتسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا۔ شب معراج النبیؐ کا مرکزی اجتماع بروز پیر جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن)میں بعد نماز عشامنعقد ہوگا، اجتماع سے امیر جماعت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب فرمائیں گے۔جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے...
کراچی: گیارہ دن سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے برآمد ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتا بچے صارم کی لاش مل گئی۔ بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد سے پولیس اور اہل خانہ اس کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے تھے۔ ننھے صارم کی لاش کو زیرزمین ٹینک سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماساسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہء جہاد پھونک دیا ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بانی جماعت اہلسنت ، خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے 42 ویں سالانہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی ) کی طرف سے یادگاری مجلے کی اشاعت اور اس کی ترسیل اور علماء و مشائخ ، سنی تنظیموں اور اداروں سے رابطے کا کام بھی پورا ہوگیا ہے۔ 2 روزہ سالانہ مرکزی عرس کی تقریبات جمعرات ، جمعہ 16 اور 17 جنوری 2025 کو جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار ) کراچی میں منعقد ہوں گی۔ جمعہ 17 جنوری 2025 کو دنیا بھر میں اہلسنت و جماعت کی مساجد و مراکز ، درس گاہوں اور خانقاہوں میں 42 واں سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم عقیدت و احترام سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کے مرکزی رہنما عرفان اللہ مروت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے کراچی کے مسائل کی وجہ شہریوں کو قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا سب سے بڑا قصور سعید غنی جیسے نااہل اور کرپٹ وزیر کو برداشت کرنا ہے ، سعید غنی اینڈ کمپنی اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کے لیے شہریوں پر الزام لگا رہے ہیں ، شہر قائد کی موجودہ خراب صورتحال اور کھنڈرات بنانے میں سعید غنی اور ان کی جماعت پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے ، وزیر موصوف اور اس کے بھائی کا مقصد صرف کرپشن کرنا اور کراچی شہر کی ترقی اور بنیادی انسانی سہولیات...
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ٗساحل سمندرسی وی یو پر منفرد وتاریخی ”غزہ مارچ کیا گیا، جس میں خواتین سمیت بچوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ منعم ظفر خان غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں. غزہ مارچ میں ہزاروں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہیں
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں سی ویو پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی ،جارحیت اورہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان غزہ مارچ میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کیا۔این ایل ایف کے کارکنان سائٹ ایریا ،کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،فیڈرل ایریا ،نارتھ کراچی صنعتی زون سے آئے تھے ۔این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے اس موقع پر محنت کشوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمان اور اہل غزہ دوارب مسلمانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔مسلم حکمراں بے حسی ختم کریں اور اہل غزہ کا ساتھ دیں ۔اہل غزہ اپنی ایمانی...
اسلام ٹائمز: منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 450 دن گزر گئے ہیں، اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و...
شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
کراچی:جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آج (اتوار12جنوری کو) 3بجے دن سی و یو روڈ پر ہونے والے ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ غزہ مارچ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے جب کہ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔مارچ کا آغاز سی و یو روڈ پر نشان پاکستان سے ہوگا۔مارچ میں فیملیز کی شرکت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع جنوبی سفیان دلاور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...