شہر بھر میں شب برأت منائی گئی‘ دعائیہ اجتماعات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی شہر بھر کی مساجد میںعبا دات الٰہی،تو بہ استغفا ر کے ساتھ اللہ کے حضو ربخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات، مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،ملک پاکستان کی سلامتی ،امن و استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل ادا کیے، صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔لوگ سنت رسول پر عمل کر نے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلیے قبرستان بھی گئے۔ جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام شہر کے مختلف قبرستانوں کے باہر ٹھنڈے پانی و شربت اور زائرین کی رہنمائی کیلیے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے۔ شب برأت کے مرکزی روح پرور اجتماع سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن میں علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوشہروفیروز،شہید صحافی عزیز میمن کی 5 ویں برسی منائی گئی
نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) شہید صحافی عزیز میمن کی پانچویں برسی سادگی سے منائی گئی، صحافی برادری نے شہید عزیز میمن کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کئے۔ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منور حسین منور، محمود الحسن جلالی، سینئر صحافیوں عابد علی ساحل طْور، قاضی ذوالفقار اور بچل ہنگورو کی قیادت میں صحافی برادری قبرستان پہنچی شہیدِ صحافت عزیز میمن کے فرزند فائق عزیز میمن بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پانچویں برسی پر شہیدِ صحافت عزیز میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت وقت سے وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں شہید عزیز میمن ایک بہادر صحافی تھے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سندھ حکومت تاحال مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جو افسوسناک ہے سندھ حکومت فوری شہید عزیز میمن کے فرزند کو نوکری دے۔