محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا کراچی کا حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

کراچی کے نوجوان کے ہاتھوں محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون اونیجا نے سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے ایک اور نیا مطالبہ کردیا ہے۔

اونیجا اینڈریو رابنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں۔

امریکی خاتون نے کہا کہ وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کےلیے مانگ رہی ہیں، کیونکہ اس شہر کو از سرِ نو تعمیر کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔

سماجی رہنما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کہا کہ یہ شہر بہت گندا ہے اور یہاں صورتحال بہت خراب ہے، وہ چاہتی ہیں کہ شہر کی سڑکیں اور عمارتیں صاف ہوں۔

امریکی خاتون نے کراچی شہر کی حالتِ زار پر افسوس کرتے ہوئے حکومت سے شہر کی از سرِ نو تعمیر کروانے، سڑکیں بنوانے اور نئی بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی آئی ہوئی امریکی خاتون اس وقت سماجی رہنما رمضان چھیپا کے فلاحی ادارے میں مقیم ہیں۔ جمعہ کی صبح رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کے ساتھ پریس کانفرنس کی لیکن کانفرنس کے دوران اونیجا رمضان چھیپا پر بھی برس پڑیں۔

’’امریکی خاتون نے رمضان چھیپا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’تم چپ ہوجاؤ، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے‘‘۔

سماجی رہنما نے کہا کہ اس خاتون کو کراچی بلانے والے لڑکے اور خاندان سے کہتا ہوں سامنے آئیں، ہم ان کے درمیان معاملہ حل کروا دیں گے۔

رمضان چھیپا کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، پانچ منٹ پہلے کچھ بات کرتی ہیں اور پانچ منٹ بعد کچھ اور کہتی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔

دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

ایک این جی او نے اونیجا کو امریکا واپس جانے کےلیے ٹکٹ اور مالی مدد فراہم کی، لیکن انہوں نے واپس جانے سے انکار کردیا اور ندال کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنس امریکی خاتون رمضان چھیپا کرتے ہوئے نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔

اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔

پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیفنس موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 55سالہ صابرحسین کے نام سے ہوئی۔ 

ایس ایچ اوڈیفنس اسرارحسین نے بتایا کہ متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوارتھا اورمتوفی شخص واٹرٹینکر کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ہے حادثے کے بعد واٹرٹینکرموقع پرسے فرارہوگیا۔

اس کے علاوہ لیاری ایکسپریس وے گلشن انٹرچینج پر ٹریفک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق  متوفی کے خالو نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ 17 سالہ شہباز دستگیر کا رہائشی اور ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ متوفی چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ حادثہ مبینہ طور پر گھر کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا
  • کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق
  • ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں، ترجمان حکومتِ سندھ
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • حکومت سندھ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے، احسن اقبال
  • اونیجا کا پاکستانی بوائے فرینڈ پہلی بار منظر عام پر، انکشافات سے بھرا انٹرویو
  • امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات
  • ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں: ترجمان حکومتِ سندھ
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت