کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے تین سال کا عبدالرحمان گٹر میں گرا۔
بچے کے گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور گٹر سے لاش نکالی۔
بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ کھیل رہا تھا جو مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔
سول اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد میں پولیس نے مذاکرت کرکے روڈ کھلوا دی۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے مطابق مظاہرین سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کروادیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب: سرکاری سکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔سنگل شفٹ والے سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی، ڈبل شفٹ والے سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، سیکنڈ شفٹ والے سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔