شاہد آفریدی‘شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر) شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ سٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکی حکومتی وفد روس پہنچ گیا، کریملن کی تصدیق
روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔
ماسکو میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیسکوف نے صدارتی ایلچی کی روسی آمد کی تصدیق کی تاہم اس بات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی کہ آیا وِٹکوف روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ملاقات ہوتی ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے وِٹکوف کے روس کے دورے کے بارے میں اطلاع دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی اور پوٹن کی تیسری آمنے سامنے ملاقات طے ہے۔
فلائٹ ٹریکنگ سروس FlightRadar24 نے صبح وٹکوف کے طیارے کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اترتے ہوئے دکھایا۔
سفیر کی روس آمد استنبول میں سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے روسی-امریکی مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔