کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے پولیس اور انتظامیہ سے بچے کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی

کراچی:

شہر قائد کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور تین بھائی زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔

شفیع اللہ نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، ہم پانچوں بھائی سرکاری ملازم ہیں۔

تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ واقعہ بھائیوں کے آپس کے جھگڑے کا نتیجہ ہے، لیکن بعد میں بتایا گیا کہ یہ حملہ بیرونی افراد نے کیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لاپتا دو بچوں کا تاحال پتا نہیں چل سکا، تفتیش میں نیا موڑ آگیا
  • کراچی؛ غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان پھندے سے جھول گیا
  • کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس
  • صارم قتل و زیادتی کیس کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
  • کراچی: رفاہ عام سوسائٹی میں مبینہ غیرت کے نام پر دوہرا قتل، مقتولہ کا والد گرفتار
  • کراچی، ملیر رفاع عام سوسائٹی میں مبینہ غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، مقتولہ کا والد گرفتار
  • پولیس والے میرے بھائی کو گھرسے غیر قانونی اٹھاکرلے گئے ‘ شیخ محمد
  • کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی