اہلِ کراچی کیلیے اچھی خبر؛ 3 دن میں 3 موسم انجوائے کریں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جب کہ کل صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے، مطلع صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ مختصر وقت کے لیےمتاثر ہوسکتی ہے۔ اسی طرح پیر کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
آئندہ 3 روز کے دوران رات تا صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور دوپہر کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
—فائل فوٹوکراچی میں24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔