مغربی مصنوعات کا سختی کے ساتھ بائیکاٹ کیا جائے‘این ایل ایف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں سی ویو پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی ،جارحیت اورہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان غزہ مارچ میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کیا۔این ایل ایف کے کارکنان سائٹ ایریا ،کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،فیڈرل ایریا ،نارتھ کراچی صنعتی زون سے آئے تھے ۔این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے اس موقع پر محنت کشوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمان اور اہل غزہ دوارب مسلمانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔مسلم حکمراں بے حسی ختم کریں اور اہل غزہ کا ساتھ دیں ۔اہل غزہ اپنی ایمانی کیفیت کے ذریعے اسرائیل کا مقابلہ کررہے ہیں ۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔امت مسلمہ مغربی مصنوعات کا سختی کے ساتھ بائیکاٹ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: عمران خان کو سزا ملنے پر ن لیگی کارکنان کا جشن
— فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جشن منایا۔
مختار کالونی میں ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔
جشن منانے والے لیگی کارکنان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی وفاقی حکومت کے سپرد کی جاتی ہے۔