حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،اپوزیشن قیادت کا ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
٭اپوزیشن الائنس کی تمام جماعتوں کا یہ مؤقف ہے کہ 8؍فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یہ عوام کا منڈیٹ نہیں ، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہئے
٭الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے ، اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے ،نئے الیکشن ہی ملک کو مالی دہشت گردی اور دیگر بحرانوںسے نکالنے کا حل ہے ،مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو
(جرأت نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزازا میں دیے گئے عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر کی دعوت پر آج اپوزیشن کا الائنس یہاں آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منڈیٹ عوام کا منڈیٹ نہیں ہے ، اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے اور اگر الیکشن کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج اپوزیشن کی سب جماعتیں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اکٹھی ہوئی ہیں اور ملکی صورت حال پر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے ، نئے الیکشن ہی ملک کو مالی دہشت گردی اور دیگر بحران سے نکالنے کا حل ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے ، پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بعد آنے والے وقت میں بھی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نہیں ہے
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کرے گی۔
جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔