بی جے پی کا دہلی میں 27 سال بعد تاریخی فتح، کجریوال اپنی نشست ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نیو دہلی: دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 27 سال بعد ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے، اور پارٹی نے 70 نشستوں میں سے 47 سے زیادہ پر کامیابی حاصل کر کے دہلی میں حکومت بنانے کا موقع حاصل کیا ہے۔
الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس نے صرف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اروند کیجریوال جیسے بڑے نام بھی اپنی روایتی سیٹ سے شکست کھا گئے۔
الیکشن میں 60.
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔