قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر

پڑھیں:

عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل چوہدری ایڈووکیٹ  نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، کمرہ عدالت میں آج بھگدڑ مچی اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے آج ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ان کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا۔ہم اے ٹی سی عدالت میں جائینگے اس پر عدالت سے بات کرینگے، بانی نے کہا ہے قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیئے، قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے۔بانی نے کہا ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا آج آزادی اظہار رائے کو دہشتگردی بنا دیا گیا ہے، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کورٹ پیکنگ نہیں ہونی چاہیئے، ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دیں گے: عمر ایوب
  • ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
  • حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے: عمر ایوب
  • محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت
  • سکندرہی راجا ہے
  • عمران نے اپوزیشن کو نیشنل ایجنڈے پر آنے کی دعوت دی‘ فیصل چو د ھری
  • بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے: فیصل چوہدری
  • عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے، فیصل چوہدری
  • کوئی بغیر وردی کے بلوچستان میں داخل ہو کر دکھائے: عمر ایوب