آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں الیکشن اور 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ اٹھائیں گے، عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کے معاملے کو آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اٹھائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں اپنے مؤقف کا بھرپور طریقے سے اظہار کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی ملاقات میں اپنے موقف کو واضح کریں گے اور جو کچھ انتخابات کے دوران ہوا ہے، اس پوری صورتحال سے آئی ایم ایف کے وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں، ان کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی 6 رکنی وفد نے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے وفد
پڑھیں:
شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز — فائل فوٹوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ 10 مارچ کو منظور ہوا جس کے بعد آرٹیکل (5) 224 کے تحت 30 دن میں انتخابات کروانا لازم ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی اور خیبر پختون خوا کے حقوق کی نفی کرتا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر پہلے ہی انتخابات نہیں ہوئے، یہ اقدام آئینی فریم ورک اور خیبر پختوان خوا کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
شبلی فراز نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سینیٹ میں خیبر پختون خوا نمائندگی سے محروم ہے۔