2025-02-19@07:31:43 GMT
تلاش کی گنتی: 9189
«قصور وار قرار»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے "دستک" پلیٹ فارم کے تحت موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجراء کردیا۔ اس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی، ٹیکس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس جیسے تمام امور ڈیجیٹائزڈ کیے جائیں گے۔ موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور، اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی کابینہ اراکین، محکمہ ایکسائز کے حکام و اہلکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سسٹم کا باقاعدہ اجراء کیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے اس سسٹم کا ابتدائی طور پر...
نواب شاہ: زائرین کی وین حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آج صبح آمری روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں زائرین کی وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق، اس حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے تھے اور سیہون شریف عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ امریکا میں چین کے زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس، کثیر الجہتی قابل عمل اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ مزید پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس کے موقع پر، اسحاق ڈار دیگر شریک ہم منصبوں سے ملاقاتیں...
قومی ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والا شخص یوٹیوب شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق تنازع پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا تاہم لوگوں کی توجہ ان کے بیان سے زیادہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ جیسے...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف آئی اے ترجمان مطابق غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے۔ بین...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی:میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی...
سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے...
بھارت ہر سال 13 فروری کو خواتین کا قومی دن مناتا ہےتاہم تلخ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں خواتین کو بڑے پیمانے پر تشدد، آبروریزی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہےاور بھارت اس وقت عصمت دری اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت آبروریزی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 30 گھنٹے میں ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے،دہلی کو عصمت دری کی راجدہانی کا نام...
— فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم...
راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ اور فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیوں کے قریب 2ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ منشیات اسمگلنگ کی...
لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا ہے۔ شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو ٹھہرایا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی خبریں محض میڈیا کی پیدا کردہ ہیں، جو معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطوں کے بارے میں مجھے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گاا س سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،دعائیہ تقریبات،محافل،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔(جاری ہے) علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔
پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کے معاملے پرپاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔پی ایف ایف پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ2027کوالیفائرز میں شرکت ،بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، پی ایف ایف بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ پی ایف ایف گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پی ایف ایف پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، پی ایف ایفکانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں،...
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
افغان طالبان کی کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ رہے ہیں، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے،افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43000 ہزار ڈالر فراہم کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیمیں مل...
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے...
بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب...
ماتلی (نمائندہ جسارت) سندھ میں امن وامان قائم کرنے میں سندھ حکومت مکمل بے بس ہوگی ہے، سندھ کے بالائی اضلاع کی نہ سڑکیں محفوظ ہیں نہ ہی شہر، شکار پور اور دیگر اضلاع میں مکمل ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے، اغوا برائے تاوان ایک انڈسٹری بن چکا ہے ،کچے کے ڈاکو اپنے سرپرست پکے کے ڈاکو کو نوٹ چھاپ کردے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لاقانویت بڑھ گی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے ماتلی میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر شوکت علی شیخ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اب...
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں نے...
چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں سیمی فائنل کی مضبوط دعویدار افغانستان کی ٹیم کو شاداب الیون نے 144 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔ جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا وارم اَپ میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی کپتانی آل راؤنڈر شاداب خان کررہے تھے۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت، محمد عرفان خان اور محسن ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 314/8 کا بڑا مجموعہ بورڈ پر لگایا۔ حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اس کے بعد محسن اور عرفان نے بالترتیب 61 اور 57 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم کو چیمپئینز ٹرافی میں بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔ قبل ازیں سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان کیا تو انجرڈ صائم ایوب کی جگہ کہنا تھا اوپننگ کیلئے بابراعظم یا سعود شکیل کو موقع دیا جائے گا تاہم سہ ملکی سیریز میں بابر اوپننگ کرتے نظر آئے۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے مشورہ دیا کہ سلیکشن کمیٹی کو...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار...
وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) کے صدر اور 2 کسٹم افسران کو اغوا کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال افغانستان کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر کسٹم آفس سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔اغواکاروں نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام پر لے گئے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فوری تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔خبر فائل ہونے تک تینوں افراد کے ٹھکانے کا پتا نہیں چل سکا تھا، مقامی تاجر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1762 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3533 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 482 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس تک پہنچا۔ اس ایک ہفتے کے دوران بازارِ حصص میں 2.62 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ شیئرز بازار کی ہفتہ وار کاروباری مالیت 136 ارب روپے تک پہنچی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 201 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 13 ہزار...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کردی ، جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔ سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت...
لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ ، ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حتمی چالان میں کئی نئے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈاکٹر شاہ نواز کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے حتمی چالان میں موبائل فرانزنک سمیت دیگر انکشافات بھی سامنے آئے ہیں چالان میں 18 نومبر اور اس کے بعد کے وقت میں پولیس افسران اور پیر عمر جان سرہندی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور پولیس افسران تفتیشی افسران پر اثر انداز ہو نے کے لیے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں تھے اور مدد کے لیے رابطہ کررہے تھے حتمی چالان میں...
اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کے دہشت گردانہ حملوں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام 35اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں QR کوڈ کے ذریعے روزانہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ شہری آسانی سے نرخوں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول میکانزم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل کمشنر II، اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، زراعت، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پر گورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری نادرا دفتر عوام کے لیے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ دفتر میں موجود عملہ اور افسران سائلین کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے لگے۔ سول سوسائٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری میں نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثرین علی محمد، خیر محمد، حسین علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے...
نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،8کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں79لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد،راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد، سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین...
نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔جاں بحق...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
![گرین پاکستان منصوبے کا آغاز،تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت](/images/blank.png)
گرین پاکستان منصوبے کا آغاز،تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت
لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب میں زراعت کو جدید اور ماڈرن بنانے کے انقلابی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لیے ‘گرین پاکستان’ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب چولستان کے کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام بھی...
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
ویب ڈیسک:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔ دوسری طرف کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 اورکراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
—فائل فوٹو نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیاکراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔ ’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو)...
برازیل(نیوز ڈیسک)برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔ سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح...
منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل، وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ وصل قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منفرد اور ممتاز محفل جشن منعقد ہوئی۔ منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور یوں امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ تھے۔ من القدس الی ظہور المہدیؑ کے عنوان...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ شہباز شریف نے 2022ء کے سیلاب میں عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے کردار کو سراہا اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری کے عزم کا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا ء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں۔ صبح 9بجے سے شام 5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر 042-99231903-4پر رابطہ، 0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن honhaar@punjabhec.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جا...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے شہر ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گرد و نواح کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گوجرانوالہ: فیکٹری میں...
اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ )پشتونخوا خوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفد میں اخونزادہ حسین، ریاض احمد شامل تھے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، محمد اسلم غوری،سنیٹر کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود، مولانا اسجد محمود شریک ہوئے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق محمود اچکزئی اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا...
گجرانوالہ(نیوز ڈیسک) تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی چھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات...
بھکر: نواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں 35 سالہ سمیرا بی بی کو اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقتولہ کے بھانجے کیس علی کے ہاتھوں پیش آیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلور کوٹ نصراللہ خان، ایس ایچ او تھانہ چاندی چوک منظور جسکانی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے...
برادر اسلامی ملک جمہوریہ ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے برادر مسلمان عوام میں قدیم اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ترک عوام کی جدوجہد آزادی میں برصغیر کے عوام نے اپنے بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیا اس دور میں یہاں برپا کی جانے والی ’تحریک خلافت‘ کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جس کے نقوش آج بھی دونوں ملکوں کی تاریخ پر خاصے گہرے ثبت ہیں، ترک عوام نے برصغیر کے عوام کے کردار کو اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا ہے پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ دوستانہ تعلقات اخوت، محبت اور زبردست اعتماد کے...
لاڑکانہ ،پی پی رہنما سہیل انوارسیال پریس کانفرنس کررہے ہیں
حیدرآباد میں شب برأت کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کررہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارت قانون اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے افطار کے دسترخوان میں ملائی اور پراٹھے کا اضافہ کردیا۔ اگر کوئی ان دونوں چیزوں کو افطارپیکٹ میں شامل کرنا چاہے گا تو قیمت میں 7 ریال کا اضافہ ہوگا۔ روزہ داروں کو پیش کیے جانے والے افطارپیکٹ میں کھجور، روٹی، دقہ ، دہی، پانی وغیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ کیٹرنگ کمپنی پیکنگ اور دسترخوان بھی پیکیج میں شامل کرتی ہے۔انتظامیہ نے افطار کے لیے ضوابط بھی جاری کردیے ہیں۔
چیئرمین نیوکراچی محمد یوسف وائس چیئرمین کے ہمران کیمپ میں موجود ہیں
![سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو](/images/blank.png)
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے ائیرپورٹ چینی کانوائے پر بم دھماکہ کیس میںملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت کورٹ نمبر 12 میں منتقل کر دی۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے‘ تفتیشی افسر ہرسماعت پر وقت مانگ لیتاہے۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کاوقت دے دیا جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت کورٹ نمبر12میں منتقل کر دی۔
کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اورنبی بخش کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن اور ذہنی مریض شخص نے پھندا لگا کراپنی جانیں لے لیں۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بی ایریا گجر نہاری والی گلی میں واقع مکان نمبر 37/26 میں مقیم 21 سالہ نیہازوجہ عثمان نے جمعرات کی صبح ساڑے 8 سے نوبجے کے درمیان ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کرلی، ایس ایچ او کے مطابق کمرے کی اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔ ادھرنبی بخش تھانے کی حدود...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز اور ایک پر مقدمہ درج کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈپرائسز عثمان غنی ہنگورو نے کراچی کی کچھی گلی مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ معاون خصوصی نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفی عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی سے برآمد ہوئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی 6 جنوری کو اغوا ہوا تھا، اور اغوا کے چند روز بعد مصطفی کی والدہ کو غیرملکی نمبر سے تاوان کے لیے فون موصول ہوا، جس کے بعد کیس سی آئی اے کو منتقل کیا گیا۔ کیس میں سی پی ایل سی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔8 فروری کو پولیس مقابلے کے بعد مصطفی کے دوست ارمغان کو گرفتار کیا گیا، مقابلے کے...
خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
![لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔](/images/blank.png)
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کےدہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا، جس میں متعدد اموات ہوئیں۔اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان پر ٹی...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، ہونہار اسکالر شپ اسکیم کے لیے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائننمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں، صبح9بجے سے شام5تک ہونہار اسکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار اسکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار اسکالر شپ کے لیے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے، ہونہار اسکالر شپ کے لئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے...
اسلام آباد : کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پرمبنی نیوزکانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کواسمبلی میں بات کرنےکا بھرپورموقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کوڈسٹرب کرتےہیں،اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں ، یہ اسمبلی...
جوٹیال میں مسجد ابو طالب میں منعقدہ اس پر رونق پروگرام میں آغا راحت حسین الحسینی سمیت جید علماء کرام نے شرکت کی جبکہ گلگت کے مشہور منقبت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار...
جوٹیال میں مسجد ابو طالب میں منعقدہ اس پر رونق پروگرام میں آغا راحت حسین الحسینی سمیت جید علماء کرام نے شرکت کی جبکہ گلگت کے مشہور منقبت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار شعبان کی پر رونق محفل گلگت جوٹیال میں جشن انوار...
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔ محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ...