طلبہ پڑھائی پر توجہ دیں،فیس ہم دیں گے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، ہونہار اسکالر شپ اسکیم کے لیے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن
نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں، صبح9بجے سے شام5تک ہونہار اسکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار اسکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار اسکالر شپ کے لیے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہونہار اسکالر شپ کے لیے کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکرگڑھ آمد ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکرگڑھ آمد کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق شکرگڑھ میں پرائیویٹ سکول کے مالکان کو 18فروری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا زبانی حکم دیا گیا ہے،
سکول مالکان نے بچوں کے والدین کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کے میسج کر دیئے ۔ دوسری جانب نہم اور دھم کلاس کا پیپر ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صبح ضلع نارووال میں میگا پراجیکٹس اور روڈ بحالی منصوبہ جات کے موقع پر جلسہ میں شرکت کرینگی۔
ٹورنٹو میں مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا